بھارت کے سابق ہوم سیکرٹری گوپال پلئی کے مودی کی پالیسیوں پر سخت تنقید

بھارت کے سابق ہوم سیکرٹری گوپال پلئی کے مودی کی پالیسیوں پر سخت تنقید
کیپشن: بھارت کے سابق ہوم سیکرٹری گوپال پلئی کے مودی کی پالیسیوں پر سخت تنقید

ویب ڈیسک: سابق ہوم سیکرٹری گوپال پلئی کے مطابق مودی حکومت ملک میں فرقہ وارانہ بیانیے کی پشت پناہی کر رہی ہے۔

کرن تھاپر نے جب پروگرام میں سوال کیا کہ سرعام کہا جاتا ہے کہ گولی مارو سالوں کو تو ایسے لوگوں کو ہٹانے کی بجائے ان کو ترقی دیدی جاتی ہے؟

سابق ہوم سیکرٹری گوپال پلئی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو ترقی دینے سے یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ آپ نفرت انگیز بات کریں گے تو حکومت کی حمایت آپ کے ساتھ ہو گی‘‘۔

گوپال پلئی سابق ہوم سیکرٹری نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے آئینی حلف کی روح کو پامال کیا ۔ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف امتیازی رویہ ریاستی سرپرستی میں جاری ہے۔

سابق ہوم سیکرٹری گوپال پلئی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ’’جو ہندو اس وقت بھارت کے حالات پر خاموش بیٹھے ہوئے ہیں وہ دراصل بھارت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں‘‘۔اس طرح کے منفی کام بھارت میں مذہبی تفریق، داخلی انتشار کو جنم دے سکتے ہیں۔اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک بھارت کی جمہوریت کے لیے چیلنج ہے۔

گوپال پلئی سابق ہوم سیکرٹری نے مزید کہا کہ وزیراعظم مودی کا طرزِ عمل ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہا ہے۔ملک کا اتحاد مذہبی رواداری سے مشروط ہے ۔کوئی بھی ملک جہاں فرقہ وارانہ فسادات ہوں، ترقی نہیں کر سکتا۔اگر تبدیلی نہ لائی گئی تو موجودہ حکومت کو تاریخ ایک تاریک باب کے طور پر یاد رکھے گی۔

بھارت کے سابق ہوم سیکرٹریکے خیالات ثابت کرتے ہیں کہ بھارت کا سیکولر ملک ہونے کا دعویٰ جھوٹا ہے۔یہ باتیں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب   بھارت میں  اقلیتوں کے تحفظ پر  سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Watch Live Public News