بجٹ 2025-26: وزارت خزانہ بجٹ ونگ کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ 

بجٹ 2025-26: وزارت خزانہ بجٹ ونگ کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ 

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق بجٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو عید کی صرف 1 چھٹی ہوگی۔

بجٹ 2025-26 کیلئے   وزارت خزانہ بجٹ ونگ کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بجٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو عید کی صرف 1 چھٹی ہوگی۔

ذرائع وزارت خزانہ  کا کہنا ہے کہ   وزارت خزانہ کے ملازمین 6 جون، 8 جون اور 9 جون کو کام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق   وزارت خزانہ کے بجٹ ونگ سے متعلقہ ملازمین صرف 7 جون کو چھٹی کریں گے، عید کی تعطیلات میں کام کرنے والے ملازمین کو اسپیشل الاؤنسز دئیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  9 جون کو قومی اقتصادی سروے سہہ پہر اڑھائی بجے پیش کئے جانے کا امکان ہے، بجٹ کی تاریخ کے حوالے سے  ابھی تک کوئی تبدیلی کا امکان نہیں۔

Watch Live Public News