عیدالاضحیٰ پر موسم کیسا رہے گا؟ پی ڈی ایم اے نے بتا دیا

عیدالاضحیٰ پر موسم کیسا رہے گا؟ پی ڈی ایم اے نے بتا دیا

(ویب ڈیسک ) پی ڈی ایم اے پنجاب نے  عید الاضحیٰ کے ایام میں درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو  بارے الرٹ جاری کردیا .

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید  نے صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردیں۔ریلیف کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ  ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ محکمے متوقع ہیٹ ویو کے پیش نظر الرٹ رہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے  کا کہنا ہے کہ ہیلتھ، ٹرانسپورٹ، لوکل گورنمنٹ، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کردیا ۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق  7 سے 12 جون تک پنجاب کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویو کے خدشات ہیں۔ آئندہ  چند روز میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے۔ 12 جون تک دن کے اوقات میں درجہ حرارت 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا خدشہ ہے ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ  وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ انتظامیہ عوامی مقامات پر صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ  ہسپتالوں اور موبائل ہیلتھ یونٹس میں ہیٹ سٹروک سے متعلق ابتدائی طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ عید الاضحیٰ کی مناسبت سے شہری کھانے کا خاص رکھیں۔ گرمی اور ہیٹ ویو میں گوشت اور خوراک موسم کی مناسبت سے کھائیں ۔ دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں۔ 

Watch Live Public News