(ویب ڈیسک ) اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں پاکستان کو اہم زمہ داریاں ملنے پر وزیراعظم نے تشکر کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس پر بیان میں کہا کہ قابل فخر ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی سینکشنز کمیٹی کا چئیر، انسداد دہشتگردی کمیٹی کا وائس چیئر منتخب ہوا ہے، پاکستان اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی کمیٹی برائے انفارمل ورکنگ گروپ برائے دستاویز اور سینکشنز بھی منتخب ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اہم ذمہ داریاں عالمی برادری کے پاکستان پر اعتماد اور یقین کا مظہر ہیں، یہ ذمہ داریاں ملنا عالمی اقوام کے پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کاوشوں کا اعتراف ہے۔یہ فیصلہ پاکستان کے دہشت گردی کے خاتمے کے غیر متزلزل عزم کے عالمی اعتراف کا مظہر ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان 90 ہزار انسانی جانوں اور 150 ارب ڈالر مالیت کی معیشت کی قربانی سے دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن ریاست ہے۔