ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل؛ ڈیجیٹل تخلیق کارؤں کیلئے اہم ایڈوائزری جاری

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل؛ ڈیجیٹل تخلیق کارؤں کیلئے اہم ایڈوائزری جاری

ویب ڈیسک: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے بعد سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے لئے نیشنل سی ای آر ٹی کی جانب سے اہم  ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ دنوں  اسلام آباد  کے علاقہ جی سیکٹر-I  میں معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو بے دردی سے قتل کردیا گیا،  نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (National CERT) نے ڈیجیٹل تخلیق کاروں کے لئے ایک ہنگامی حفاظتی ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔ اس میں ٹک ٹاکرز، وی لاگرز، انفلوئنسرز، اور بلاگرز کو اپنی آن لائن اور حقیقی زندگی کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔

نیشنل سی ای آر ٹی نے خبردار کیا ہے کہ آن لائن پلیٹ فارمز پر ذاتی معلومات، تصاویر، اور آراء کا اظہار  نہ صرف سائبر حملوں بلکہ حقیقی زندگی میں بھی خطرات سے دوچار کر سکتا ہے۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل تخلیق کاروں کو چاہیے کہ وہ ایک محفوظ، مثبت، اور ذمہ دارانہ ڈیجیٹل تشخص قائم کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ وہ افراد جوعوامی سطح پر نمایاں حیثیت رکھتے ہیں، ان کے لئے اپنی ذاتی اور ڈیجیٹل حفاظت کو یقینی بنانا نہایت ضروری ہے۔

نیشنل سی ای آر ٹی کی جانب سے اہم تدابیر تجویز کی ہیں:

نجی معلومات جیسے پتہ، فون نمبر، اور روزمرہ معمولات کو آن لائن شیئر کرنے سے گریز کریں۔
سوشل میڈیا پر حدود مقرر کریں اور ناپسندیدہ افراد کو بلاک یا رپورٹ کریں۔
دوہری شناخت (Two-Factor Authentication) جیسے حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔
کسی بھی مشکوک سرگرمی یا دھمکی کی صورت میں متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کریں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ اقدام مقتولہ ٹک ٹاکر   ثنا یوسف کے افسوس ناک قتل کے بعد عوامی سطح پر پیدا ہونے والے غم و غصے اور تشویش کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

Watch Live Public News