(ویب ڈیسک ) سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے عیدالاضحیٰ کیلئے گیس شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے سوئی سدرن نے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ عید کے پہلے دن صبح 5 بجے گیس سپلائی شروع ہوگی۔ عید کے تینوں دن اور رات میں بھی گیس بند نہیں ہو گی۔
سوئی سدرن کے مطابق عید کے تیسرے دن رات 12 بجے تک گیس بلا تعطل فراہم ہوگی۔