(ویب ڈیسک ) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔
لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، سیالکوٹ، جہلم، فیصل آباد، قصور، ناروال اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہےجبکہ اس کی گہرائی18 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کشمیر ریجن تھا۔
لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔تاہم اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ۔