انسانی ہمدردی کا مشن، پی این ایس نصر بینائن پہنچ گیا

انسانی ہمدردی کا مشن، پی این ایس نصر بینائن پہنچ گیا

راولپنڈی(پبلک نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق پی این ایس نَصر انسانی ہمدردی کے مشن پہ جبوتی اور سوڈان سے ہوتا ہوا مغربی افریقی ملک بینائن پہنچ گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے بینائن اور نائجر کے عوام کو امدادی سامان کی فراہمی کی گئی۔ امدادی سامان کا تحفہ دونوں ممالک کے حکام کے سپرد کیا گیا، بینائن کی بندرگاہ کوٹونو آمد پر پاکستانی سفیر نے پاک بحریہ کے جہاز کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشن کمانڈر نے دونوں ممالک کے اعلٰی سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں جبکہ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشن کمانڈر نے حکومت اور امیرالبحر کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میزبان حکام نے امدادی سامان کی فراہمی پر حکومت پاکستان اور پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا، پی این ایس نَصر پر عشایئے میں دونوں ممالک کے اعلی حکام، سفارتی اور مقامی شخصیات نے شرکت کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔