اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا ہے کہ پشاور میں ہونے والے دہشتگرد واقعے میں ملوث افراد کو شناخت کر لیا گیا ہے۔ ان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشتگرد واقعے میں ملوث ملزموں کو آئندہ دو سے تین دن میں گرفتار کر لیا جائے گا۔ شیخ رشید نے سیکیورٹی اداروںکی کارکردگی کو سہراتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس اور تحقیقاتی ادارے ملزموں کی شناخت کرتے ہوئے ان کی تہہ تک پہنچ چکے ہیں۔ https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1500017819475267590?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1500017819475267590%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1178427 یہ بھی پڑھیں: پشاور دھماکے میں63 نمازیوںکی شہادت، شہر کی فضا سوگوار دوسری جانب پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے نمازیوںکی تعداد 63 ہو گئی ہے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق کوچہ رسالدار دھماکے کے 194 زخمی کو ایل ار ایچ منتقل کیے گئے تھے۔ ان میں سے جاں بحق افراد کی تعدا 63 تک پہنچ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ داخل زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ شدید زخمیوں کو بر وقت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔ بڑی تعداد میں ڈاکٹر وں اور نرسوں نے علاج فراہم کیا ۔ ترجمان نے مزید کہا ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے اندر ہی دوائیوں، طبی عملے اور خون کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ گذشتہ روز دہشتگردی کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر تمام علاقے کو سیل کر دیا تھا۔ آج بھی قصہ خوانی بازار سمیت اس سے ملحقہ تمام علاقے بند ہیں. دہشتگردی کے واقعے کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے. پولیس کے مطابق دھماکا کوچہ رسالدار کے علاقے میں قائم جامع مسجد میں ہوا۔ دھماکے کے وقت جامع مسجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔دھماکے سے قبل دہشتگردوںاندھا دھند فائرنگ بھی کی ۔ واقعے میں محفوظ رہنے والے ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ کالے کپڑوں میں ملبوس خود کش حملہ آور نے خود کو منبر کے سامنے اڑایا۔ انہوں نے بتایا کہ خود کش حملہ آور نے سیکیورٹی گارڈ کو ٹارگٹ کیا، اس نے 5 سے 6 فائر کیے اور تیزی سےمسجد میں داخل ہوا، جہاں اس نے منبر کے سامنے پہنچ کر دھماکا کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے دہشتگردی واقعہ کی شدید الفاظمیں مذمت کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیںزخمیوں کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے. انہوں نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے نمازیوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں غم زدہ خاندانوںکیساتھ ہیں. پاکستان کی افواج دہشتگردی کا ناسور ملک سے ختم کرکے دم لیں گی۔