سٹار فٹبالر رونالڈو کب ریٹائر ہورہے؟ گرل فرینڈ نے بتا دیا

سٹار فٹبالر رونالڈو کب ریٹائر ہورہے؟ گرل فرینڈ نے بتا دیا
کیپشن: Ronaldo girl friend
سورس: web desk

ویب ڈیسک:اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ نے ان کی ریٹائرمنٹ سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

پیرس فیشن ویک میں رونالڈو کی دستخط شدہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی شرٹ پہن کر جارجینا روڈریگز نے ریمپ پر واک کرکے اپنے بوائے فرینڈ کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔فیشن ویک میں شرکت کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ پرتگال کے سٹار فٹبالر ایک سال یا زیادہ سے زیادہ دو سال میں ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔

 واضح رہے کہ اسٹار فٹبالر اور جارجینا روڈریگز کے درمیان 2017 سے تعلقات ہیں اور جوڑے کے 5 بچے بھی ہیں۔اس سے قبل سعودی فٹبال لیگ میں الشباب کلب سے میچ کھیلتے ہوئے شائقین کو نامناسب اشارہ کرنے پر کرسٹیانو رونالڈو پر دو میچ کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔

الشباب النصر کے میچ میں شائقین نے میسی میسی کے نعرے لگائے جس پر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو غصے میں آگئے۔تاہم گول کرنے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے شائقین کو نامناسب اشارے کیے جس پر سعودی فٹبال باڈی نے جانچ پڑتال کا اعلان کیا اور پابندی لگادی۔