پی ایس ایل9: آصف علی نے ناقابل یقین کیچ پکڑا لیا، ویڈیو دیکھیں

پی ایس ایل9: آصف علی نے ناقابل یقین کیچ پکڑا لیا، ویڈیو دیکھیں
کیپشن: Asif Ali caught video
سورس: web desk

ویب ڈیسک: پاکستان سپرلیگ 9 کے سنسنی خیزمیچ جاری ہیں، کرکٹ شائقین کا جوش وخروش بھی قابل دید ہے، آج پشاور زلمی اور  ملتان سطانز کے درمیان اہم مقابلہ ہوا جس میں پشاورزلمی نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی، میچ کے دوران پشاور زلمی کے آصف علی نے ایسا کیچ تھاما کے شائقین بھی حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا،پی ایس ایل 9 کے 21ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیت کےلیے 205 رنز کا ہدف دیا تھا، جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 200 رنز بناپائی۔

 میچ میں پشاور زلمی کے بلے باز آصف علی نے شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف گیند کو باونڈری پار ہونے سے بچایا بلکہ ملتان سلطانز کے بیٹر ڈیوڈ میلان کا باؤنڈری سے شاندار کیچ بھی تھاما جس کی ویڈیو  پاکستان سپرلیگ کے ایکس اکاونٹ پر شیئر کی گئی ہے، سپرمین جیسا فلائی جھمپ لگاتے آصف علی نے گیند کو اپنے ہاتھوں سے دبوچ لیا جس پر کرکٹ شائقین بھی اظہار تعجب کرتے نظر آئے۔