ویب ڈیسک: پنجاب میں پولیو وائرس کا پھیلاو نہ رک سکا،مزید 4 شہروں سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔
تفصیات کے مطابق لاہور میں ایک مرتبہ پھر سے پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی،فیصل آباد، گوجرانوالہ اور روالپنڈی میں بھی ایک ایک ماحولیاتی نمونہ مثبت آیا ہے۔فروی 3 سے فروری 12 کے درمیان مختلف مقامات سے نمونے حاصل کیے گئے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے 4 مقامات میں پولیو وائر س موجودگی کی تصدیق کی،راجن پور، سیالکوٹ ، ملتان اور فیصل آباد کے ایک مقام سے پولیو وائرس کی رپورٹ نیگٹو آئی ہے۔