حکومت  نے  بلال بن ثاقب کو کرپٹو کونسل کا چیف ایڈوائزر مقرر کردیا

حکومت  نے  بلال بن ثاقب کو کرپٹو کونسل کا چیف ایڈوائزر مقرر کردیا

(ویب ڈیسک )  حکومت پاکستان نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے بلال بن ثاقب کو کرپٹو کونسل کا چیف ایڈوائزر مقرر کر دیا ہے۔

فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بلال بن ثاقب کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

وزیر خزانہ اور ریوینیو کے مشیر برائے پاکستان کرپٹو کونسل، بلال بن ثاقب ویب تھری انویسٹر اور سٹریٹیجک ایڈوائزر ہیں۔ وہ فوربز 30 انڈر 30 میں بھی شامل ہیں۔

بلال بن ثاقب کو برطانوی وزیراعظم کی جانب سے پوائنٹس آف لائٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔ایم بی ای اعزاز یافتہ بلال بن ثاقب حکومت پاکستان کے ساتھ کرپٹو پالیسی پر کام کریں گے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ  پاکستان کرپٹو اور بلاک چین کے فروغ کے لیے عالمی معیار کی پالیسی اپنانے کی راہ پر گامزن ہے۔     وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بلال بن ثاقب کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دے دیا۔

بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ  کرپٹو اور بلاک چین نوجوانوں کے لیے ترقی کے مواقع پیدا کریں گے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ    پاکستان کرپٹو اثاثوں کے لیے مؤثر ریگولیٹری فریم ورک بنانے پر کام کر رہا ہے، مصنوعی ذہانت کے ذریعے حکومتی امور میں جدت لانے پر بھی مشاورت ہو گی، کرپٹو معیشت سے نوجوانوں کو روزگار اور ترقی کے مواقع ملیں گے۔

Watch Live Public News