ڈرگ کنٹرول بورڈ کا ہنگامی الرٹ: 5 ادویات جعلی اور غیر معیاری قرار

ڈرگ کنٹرول بورڈ کا ہنگامی الرٹ: 5 ادویات جعلی اور غیر معیاری قرار
کیپشن: ڈرگ کنٹرول بورڈ کا ہنگامی الرٹ: 5 ادویات جعلی اور غیر معیاری قرار

ویب ڈیسک: ڈرگ کنٹرول بورڈ نے 5 ادویات کے مخصوص بیچز کے جعلی اور غیر معیاری ہونے کا ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے، جن میں ملٹی وٹامن، معروف کھانسی کا سیرپ اور درد کے انجیکشن شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی ایک کمپنی کی ہڈیوں اور کیلشیم کے لیے ملٹی وٹامن جعلی نکلی، کراچی میں تیار شدہ کھانسی کا سیرپ ملاوٹ شدہ پایا گیا، جبکہ لاہور کے درد کے انجیکشن میں انسانی جان کے لیے خطرناک ذرات موجود تھے۔ مزید برآں، لاہور اور کراچی میں تیار شدہ دو جانوروں کے انجیکشنز میں اجزاء کی مقدار معیار کے مطابق نہیں تھی۔

محکمہ صحت پنجاب نے فوری طور پر متاثرہ بیچز کو اسٹورز سے واپس منگوانے (Recall) کا حکم دے دیا ہے اور وارننگ دی ہے کہ فروخت جاری رکھنے والے اسٹورز کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ادویات خریدتے وقت بیچ نمبر چیک کریں اور صرف مستند فارمیسی سے ادویات حاصل کریں۔

Watch Live Public News