(ویب ڈیسک ) پاکستان کے فاسٹ باؤلر سلمان مرزا نے اپنے خلاف چلنے والی بےبنیادخبر پر قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔
سلمان مرزا کا کہنا ہے کہ ایک مضحکہ خیز خبر میڈیا میں گردش کر رہی ہے، اس قسم کی سستی صحافت کی میں سخت مذمت کرتا ہوں، کوئی بھی میڈیا ہاؤس بغیر تصدیق کے ایسی خبر نشر نہیں کر سکتا۔
فاسٹ باؤلرسلمان مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی اس جھوٹی اور بے بنیاد خبر کی تردید کر چکا ہے۔میں نجی نیوز چینل سے وابستہ صحافی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے جا رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی گندی رپورٹنگ پر پابندی ہونی چاہیے اور حکومتِ پاکستان ایسے افراد کے خلاف ایکشن لے۔