(ویب ڈیسک ) ویسٹ انڈیز ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کر دیا ۔
ایران اسرائیل امریکا جنگ اور مشرق وسطی میں کشیدگی، ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کی وجہ سے بھارت میں پھنس کر رہ گئی۔
ویسٹ انڈیز ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کر دیا۔ڈیرن سیمی بھارت میں پھنسنے کی وجہ سے تنگ آگئے۔
ڈیرن سیمی نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ہمیں کوئی اپ ڈیٹ دی جائے کہ آج، کل یا اگلے ہفتے،اب تو پانچ دن ہو گئے ہیں،میں گھر جانا چاہتا ہوں۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھارت کے خلاف میچ کے بعد باہرہوگئی تھی۔