ویب ڈیسک: بلوچستان کے متحدہ قبائل کی جانب سے بھارت کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور آبی جارحیت کے خلاف زبردست احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ذرائع کے مطابق، ریلی میں بڑی تعداد میں قبائلی عوام نے شرکت کی اور پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہےکہ ریلی میں غیور قبائل نے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم کیا، ریلی شرکاء نے بھارتی آبی جارحیت اور پہلگام فالس فلیگ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی،شرکاء نے بھارت اور اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔
متحدہ قبائل کے چیف امان اللہ کاکڑ کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ حملہ کیا،ہم بھارت کی آبی جارحیت کیخلاف احتجاج کرتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے قبائل کا پہلگام فالس فلیگ کیخلاف اٹھ کھڑےہونا حوصلہ افزا اقدام ہے۔