پاکستانی فوج کی جنگی تیاریوں کو دیکھ کر بھارتی میڈیا کے ہوش اڑگئے

پاکستانی فوج کی جنگی تیاریوں کو دیکھ کر بھارتی میڈیا کے ہوش اڑگئے
کیپشن: پاکستانی فوج کی جنگی تیاریوں کو دیکھ کر بھارتی میڈیا کے ہوش اڑگئے

ویب ڈیسک: بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کے بعد بڑھتی اشتعال انگیزی اور دھمکی آمیز بیانات کے تناظر میں پاکستان نے ہر ممکن بھارتی جارحیت کے خلاف منہ توڑ جواب دینے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج نہ صرف چوکنا ہیں بلکہ عملی اقدامات بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پاکستان ایئر فورس اس وقت تین اہم اور وسیع پیمانے پر ہونے والی فضائی مشقیں—فضائے بدر، للکارِ مومن اور ضربِ حیدری—میں مصروف ہے۔ ان مشقوں میں ایف-16، جے-10 سی اور جے ایف-17 تھنڈر جیسے جدید لڑاکا طیارے شریک ہیں، جو دشمن کو ہر زاویے سے جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ مشقیں 29 اپریل سے جاری ہیں، جن میں سویڈن سے حاصل کردہ سیب اے ڈبلیو اے سی ایس (AWACS) طیارے بھی شامل ہیں، جو فضائی نگرانی اور انٹیلیجنس کے میدان میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

اسی دوران پاکستان آرمی کے اسٹرائیک کورز اپنی متعلقہ حدود میں بھرپور جنگی تربیت کر رہے ہیں۔ دفاعی ذرائع کے مطابق سرحدی علاقوں میں پاکستانی ایئر ڈیفنس سسٹمز، جدید ریڈارز، اور چینی ساختہ SH-15 ہاوٹزر توپوں کی تعیناتی مکمل ہو چکی ہے۔

مزید برآں، ایئرپورٹس کی حفاظت کے لیے اے ایس ایف (ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس) کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ پاک بحریہ کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے تاکہ سمندری حدود سے کسی بھی ممکنہ خطرے کا بروقت جواب دیا جا سکے۔

بھارتی میڈیا میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے سیاچن، سیالکوٹ اور فاضلکہ کے محاذوں پر ریڈار اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز نصب کر دیے ہیں تاکہ فضائی یا زمینی حملے کی بروقت نشاندہی ممکن ہو سکے۔ اس کے علاوہ راجستھان کی سرحد کے قریب لونگے والا سیکٹر میں بھی جدید دفاعی نظاموں کی موجودگی رپورٹ کی گئی ہے۔

حالیہ اقدامات سے واضح ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری، سالمیت اور دفاع کے لیے ہر سطح پر تیار ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے کسی مہم جوئی کی غلطی کی، تو اسے سرحدی سطح کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی محاذ پر بھی سخت نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

Watch Live Public News