پہلگام فالس فلیگ، بھارتی عوام نے مودی کے جعلی حملے کا پول کھول دیا

پہلگام فالس فلیگ، بھارتی عوام نے مودی کے جعلی حملے کا پول کھول دیا

(ویب ڈیسک ) ذرائع  کے مطابق   پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی کو بین الاقوامی سطح پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام نے بھی مودی کے بنا ثبوت کے پاکستان پر الزام لگانے اور جھوٹے دعووں کا پول کھول دیا۔

بھارتی عوام نے گودی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کھری کھری سنا دی۔رپورٹر کے سوال کے جواب میں بھارت شہری کا کہنا تھا کہ وہ بخوبی جانتے ہیں کہ پہلگام حملہ دراصل مودی اور بی جے پی کی سیاسی چال ہے ۔

بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ  اس طرح کے فالس فلیگ حملے مودی سستی ہمدردی حاصل کرنے اور ووٹ بٹورنے کے لیے کر رہا ہے،  اگر یہ حملہ پاکستان نے کیا ہے تو اب تک کسی کو پکڑا کیوں نہیں۔ پہلگام فالس فلیگ بی جے پی اور مودی نے کروایا تاکہ ہندو مسلمان آپس میں لڑنے لگ جائیں، مودی سے سوال کرنا چاہیے کہ وہ لوگ وہاں کیسے آئے اور کس کے بل بوتے پر آئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ   مودی اور بی جے پی جماعت عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹائنے کے لئے کر رہی ہے، مودی کے پہلگام جعلی حملے کا مقصد صرف انتخابی مفادات حاصل کرنا تھا۔

Watch Live Public News