بنگلہ دیشی عوام کی ریلی،پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے

بنگلہ دیشی عوام کی ریلی،پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے

ویب ڈیسک:پہلگام فالس فلیگ / بنگلہ دیشی عوام  کا پاکستان اور پاک فوج کیساتھ والہانہ محبت کا اظہار، چین، ایران، ملائیشیا اور ترکیہ کے بعد اب بنگلہ دیشی عوام نے  بھی   پاکستان اور پاک فوج کیساتھ والہانہ محبت کا اظہار  کر  دیا۔

ذرائع ابلاغ کےمطابق بنگلہ دیشی عوام کی   ایک   کثیر  تعداد نے  پاکستان کے حق میں ریلی  کا  انعقاد کیا، ریلی  میں   بنگلہ دیشی عوام نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔

بنگلہ دیشی عوام نے مودی  سرکار کے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو بھی مسترد کر دیا، پاکستان پر لگائے گئے جھوٹے الزامات   پر  بنگلہ  دیشی   عوام  نے تحقیقات کا بھی مطالبہ  کر دیا۔

پہلگام فالس فلیگ کے بعد پوری دنیا پر مودی سرکار کا  مکروہ چہرہ عیاں ہو چکا،مودی سرکار نے پہلگام   فالس  فلیگ  حملے کا ڈرامہ رچا کر بین الاقوامی سطح پر اپنی ساکھ مزید کمزور کر دی۔ 

 دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ ریلی مودی سرکار کے منہ پر  زور  دار طمانچہ ہے، مودی سرکار  جان  لے  کہ   بنگلہ دیشی   عوام پاکستان سے کس قدر محبت کرتے ہیں، یہ ریلی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ بنگلہ دیشی   عوام پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

Watch Live Public News