کوٹ لکھپت جیل سے شاہ محمود قریشی کا بھارتی قیادت کے نام پیغام 

 کوٹ لکھپت جیل سے شاہ محمود قریشی کا بھارتی قیادت کے نام پیغام 

ویب ڈیسک: سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کوٹ لکھپت جیل لاہور سے بھارتی قیادت کے نام پیغام، تحریری پیغام کو پی ٹی آئی کی جانب سے فیس بک اکاؤںٹ(PTI Punjab) پر بھی شیئر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’ 5 اگست 2019 کو بھارتی یکطرفہ کارروائیوں نے شملہ معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ 

سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا بھارتی فیصلہ غیر قانونی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو نظر انداز کر کے بھارت علاقائی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ 

بھارت کی جانب سے بین الاقوامی، شفاف، قابل بھروسہ اور غیر جانبدار تحقیقات کے لیے پاکستان کی پیشکش کو قبول کرنے میں ہندوستانی ہچکچاہٹ دراصل فالس فلیگ آپریشن کا اعتراف ہے۔ 

دو ایٹمی ریاستوں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ، مشترکہ خودکشی ہوں گی۔

Watch Live Public News