ویب ڈیسک:سوشل میڈیا پر اکثر شادیوں پر ہونے والی ہنگامہ آرائی کی متعدد ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں، زیادہ تر یہ ویڈیو بھارت میں ہونے والی شادیوں پر مبنی ہیں ایک ایسی ہی ویڈیو منظرعام پر آئی جہاں شادی میں شریک مہمان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے اور ایک دوسرے کو کرسیاں ماریں۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع جھانسی کے باروساگر تھانہ علاقے میں شادی کی تقریب اس وقت ہنگامہ آرائی میں بدل گئی جب ڈی جے پر گانا بدلنے پر دو گروپوں میں جھگڑا ہو گیا۔ معمولی سی بحث نے جلد ہی لڑائی کی شکل اختیار کر لی،دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر کرسیوں اور پتھروں سے حملہ کیا۔
جب یہ بات دونوں فریقین کے گھر والوں کو پتہ چلی تو وہ بھی اس میں کود پڑے، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں اطراف کے 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔