ویب ڈیسک: پاک فوج کی خیبرپختونخوا میں خفیہ اطلاعات پر متعدد کارروائیاں، شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 3 خوارج واصلِ جہنم، جنوبی وزیرستان میں 2 خوارج ہلاک، نائیک مجاہد خان شہید ہوگئے، نائیک مجاہد خان کا تعلق کوہاٹ سے تھا، عمر 40 سال تھی۔
صوبہ خیبر پختونخواہ میں مختلف آپریشنز میں 8 خوارج ہلاک ہوگئے، سکیورٹی فورسز نےشمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے عام علاقے میں آپریشن کیا، آپریشن میں 3خوارج ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دورن 2 خوارج ہلاک جہنم واصل ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں نائیک مجاہد خان شہید ہوئے، علاوہ ازیں خیبر اور بنوں جھڑپوں میں تین خوارج مارے گئے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا میں خوارج کے خلاف مُختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، صدر مملکت نے کارروائیوں کے دوران 8 خوارج ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا ۔
صدر مملکت نے جنوبی وزیرستان میں کاروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے نائیک مجاہد خان کو خراج عقیدت بھی پیش کیا ، صدر مملکت نے نائیک مجاہد خان کے جذبہ حب الوطنی اور بہادری کو سراہا۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر افواج فتنۃ الخوارج کی سرکوبی کیلئے کامیاب کاروائیاں کررہی ہیں، صدر مملکت کا دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے،صدر آصف علی زرداری کی شہید کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔