اسحاق ڈار اور بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ محمد توحید حسین میں ٹیلیفون پر رابطہ

 اسحاق ڈار اور بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ محمد توحید حسین میں ٹیلیفون پر رابطہ

ویب ڈیسک:ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا آج بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ، محمد توحید حسین سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا، گفتگو کے دوران، نائب وزیراعظم نے مشیر خارجہ کو بھارت کی بے بنیاد الزامات اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار  نے بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ کو سندھ طاس معاہدے کی شقوں کی معطلی کے  بھارتی خود ساختہ فیصلے کے باعث پیدا ہونے والی علاقائی کشیدگی پر بریفنگ دی، بنگلہ دیشی مشیر امور خارجہ نے موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے تمام فریقین کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور کشیدگی میں کمی لانے کی ضرورت پر زور دیا,دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

فریقین نے اعلیٰ سطح رابطوں کو باقاعدگی سے جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا, انہوں نے علاقائی اور کثیر الجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 

Watch Live Public News