پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کامیاب ریسکیو آپریشن

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کامیاب ریسکیو آپریشن

(ویب ڈیسک) پاک بحریہ  نے بحیرہ عرب میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کامیاب ریسکیو آپریشن کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران پاک بحریہ کی امدادی ٹیم نےتجارتی بحری جہاز “ایم وی گوتم” پر موجود 6 بھارتی اور 1 انڈونیشیائی عملے کو بروقت ہنگامی امداد فراہم کی۔عمان سے بھارت جانے والے ایم وی گوتم میں تکنیکی خرابی پر میری ٹائم ریسکیو اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر ممبئی نے پاکستانی حکام سے مدد کی اپیل کی تھی ۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہنگامی اطلاع موصول ہوتے ہی ​پاک بحریہ نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز "کشمیر" کو امدادی آپریشن کے لیے فوری روانہ کیا۔پی ایم ایس ایس “کشمیر” نے متاثرہ ​جہاز پر موجود بھارتی اور انڈونیشیائی عملے کو خوراک، طبی امداد اور تکنیکی معاونت فراہم کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کا کامیاب آپریشن سمندر میں انسانی جانوں کے تحفظ اور قومیت سے بالاتر ہو کر بین الاقوامی ذمہ داریوں کو نبھانے کے پختہ عزم کا عکاس ہے۔ پاک بحریہ سمندر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مؤثر مدد کے لیے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہے۔

Watch Live Public News