اعظم سواتی اٹک جیل سے رہاہوتے ہی پھر گرفتار

اعظم سواتی اٹک جیل سے رہاہوتے ہی پھر گرفتار
کیپشن: اعظم سواتی اٹک جیل سے رہاہوتے ہی پھر گرفتار

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کو ٹیکسلا پولیس نے گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کو ٹیکسلا پولیس نے گرفتارکرلیا،اعظم خان سواتی اٹک جیل سے رہا ہوئے تھے۔

ذرائع  کے مطابق اعظم خان سواتی کا جسمانی ریمانڈ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دیا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان سواتی ٹیکسلا میں درج مقدمے میں مطلوب تھے۔

Watch Live Public News