ویب ڈیسک: سی ویو کلفٹن میں کار میں فائرنگ سے خاتون کے زخمی ہونے کا واقعہ، خاتون کو دوست کے سامنے پستول سے کھیلنا مہنگا پڑ گیا،اتفاقیہ گولی چلنے سے خاتون کے زخمی ہونے پر اسکے دوست عمر کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق درخشاں پولیس نے سرکاری مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا،درخشاں تھانے میں درج مقدمے میں فائرنگ کرنے والے شخص محمد عمر کو نامزد کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ مقدمے میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعہ لگائی گئی ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق ارم عزیز اور محمد عمر کار میں بیٹھے ہوئے تھے ، پستول سے کھیلتے ہوئے اتفاقیہ گولی چل گئی،گولی ارم عزیز کے ہاتھ کو چھوتی ہوئی گزری جس سے وہ زخمی ہوگئی۔طلب کرنے پر محمد عمر اپنے پستول کا لائسنس پولیس کو فراہم نہ کرسکا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم عمر کو واقعے کے فوری بعد گرفتار کرلیا گیاہے۔