ویب ڈیسک: امریکی ریاست نیویارک کے میئر کے انتخاب میں مسلم امیدوار ظہران ممدانی نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے تاریخ رقم کر دی۔
خبر ایجنسیوں کے مطابق ظہران ممدانی نے 4 لاکھ 86 ہزار 741 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے قریب ترین حریف، آزاد امیدوار اینڈریو کومو نے 3 لاکھ 96 ہزار 177 ووٹ حاصل کیے۔ ری پبلکن امیدوار کرٹس سلوا صرف 79 ہزار 281 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔
ظہران ممدانی کا مقابلہ نیویارک کے سابق گورنر اینڈریو کومو اور ری پبلکن امیدوار کرٹس سلوا سے تھا۔ اس انتخاب میں 2001ء کے بعد سب سے زیادہ ووٹر ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ 17 لاکھ سے زائد شہریوں نے حقِ رائے دہی استعمال کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کاروباری شخصیت ایلون مسک کی مخالفت کے باوجود ظہران ممدانی نے نیویارک کے پہلے مسلم میئر بن کر نئی تاریخ رقم کر دی۔
دوسری جانب امریکا کی دیگر 50 ریاستوں میں بھی مقامی اور ریاستی انتخابات کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست ورجینیا میں گورنر اور لیفٹینینٹ گورنر کے لیے ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے، جب کہ نیوجرسی میں گورنر کے انتخاب میں ڈیموکریٹ امیدوار میکی شیرل کو معمولی برتری حاصل ہے۔