ویب ڈیسک: امریکی ریاست کینٹکی کے لوئی ول ایئرپورٹ کے قریب ایک کارگو طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوئے ہیں۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق، یہ طیارہ لوئی ول ایئرپورٹ سے اُڑنے کے بعد حادثے کا شکار ہوا، جس کے بعد متعدد عمارتوں میں آگ لگ گئی۔ طیارہ ہونولولو کے اینوئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف جا رہا تھا۔
حادثے کے فوراً بعد سیاہ دھویں کے بادل چھا گئے، اور فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی سروسز کے عملہ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کارروائیاں شروع کر دیں۔ حادثے کے نتیجے میں کئی عمارتوں میں آگ لگ گئی، اور ریسکیو آپریشن جاری ہیں۔