جمہوریت کی فتح کا دن، نیویارک سے موروثی سیاست کاخاتمہ کردیا، ظہران ممدانی

جمہوریت کی فتح کا دن، نیویارک سے موروثی سیاست کاخاتمہ کردیا، ظہران ممدانی
کیپشن: جمہوریت کی فتح کا دن، نیویارک سے موروثی سیاست کاخاتمہ کردیا، ظہران ممدانی

ویب ڈیسک: نیویارک کے نومنتخب پہلے مسلم میئر ڈیموکریٹک رہنما ظہران ممدانی نے اپنی وکٹری اسپیچ میں کہا ہے کہ انہوں نے موروثی سیاست کا خاتمہ کردیا۔ آج جمہوریت کی فتح کا دن ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک کے نومنتخب پہلے مسلم میئر ظہران ممدانی نے اپنی وکٹری اسپیچ میں کہا ہے کہ ہماری انتخابی مہم نے تاریخ رقم کردی۔ مستقبل ہمارے ہاتھوں میں ہے۔ نیویارک میں موروثی سیاست کاخاتمہ کردیا۔ 

ظہران ممدانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیویارک کےعوام نے ثابت کردیاکہ طاقت ان کےہاتھ میں ہے۔ نیویارک کےعوام نے تبدیلی کیلئےووٹ دیا۔ نیویارک کوایسا بنائیں گے جہاں ورکنگ کلاس آسانی سےرہ سکے۔ 

میئر نیویارک ظہران ممدانی کا کہنا تھا کہ ہم نے خوفزدہ کرنےوالےکوآج جواب دےدیا۔ میں یکم جنوری کومیئر کاحلف اٹھاؤں گا۔ ہم لیڈرشپ کے نئے دور میں شامل ہوگئے۔ ٹیکسی ڈرائیوراورنرسنگ کلاس کاشکریہ ادا کرتاہوں۔ 

نو منتخب میئر نیویارک سٹی ظہران ممدانی کا کہنا تھا مجھے اپنا آپ ثابت کرنے کا موقع دینے کے لیے شکریہ، ہم آپ کے لیے لڑیں گے کیوں کہ ہم آپ میں سے ہیں، سکیورٹی اور انصاف سب کو فراہم کیا جائے گا، آپ سب کی جدوجہد ہماری جدوجہد ہے۔

نومنتخب میئرنیویارک نے واضح کیا کہ عوام کوتقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ مجھےمعلوم ہے ٹرمپ آپ میری تقریر دیکھ رہے ہیں۔  ڈونلڈ ٹرمپ میں آپ کو 4 جملے کہوں گا، “Turn The Volume Up”۔ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں مسلمان ہوں۔ ڈیموکریٹک سوشلسٹ ہوں۔ نیویارک میں اسلاموفوبیا کی کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم مزدوروں کے حقوق کے لیے یونینز کے ساتھ کھڑیں ہوں گے، نیویارک سٹی کو تارکین وطن نے مضبوط کیا ہے، بدعنوانی کے اس کلچر کا خاتمہ کریں گے جس میں ٹرمپ جیسے ارب پتی ٹیکس سے بچتے ہیں۔

Watch Live Public News