سی ایس ایس پاس کرنے کے بعد پولیس کی نوکری کیوں نہیں کی؟ حمزہ علی عباسی نے بتا دیا

سی ایس ایس پاس کرنے کے بعد پولیس کی نوکری کیوں نہیں کی؟ حمزہ علی عباسی نے بتا دیا
کیپشن: سی ایس ایس پاس کرنے کے بعد پولیس کی نوکری کیوں نہیں کی؟ حمزہ علی عباسی نے بتا دیا

ویب ڈیسک:  پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سی ایس ایس کا امتحان اپنی والدہ کے ساتھ شرط لگانے کے بعد دیا تھا۔

حمزہ علی عباسی نے حالیہ انٹرویو میں مختلف موضوعات پر بات کی، جن میں سی ایس ایس کا امتحان بھی شامل تھا۔ اداکار نے بتایا کہ ان کی والدہ کے ساتھ ایک معاہدہ تھا، جس میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ میں سی ایس ایس کے امتحان میں کامیاب ہونے کے بعد اس کو چھوڑ سکتا ہوں۔

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں سی ایس ایس پاس کرنے کو بڑی عزت دی جاتی ہے، اور والدہ کا خیال تھا کہ وہ تھوڑے کم نمبر لے کر بھی پاس ہو جائیں گے، اور مجھے بھی یہی توقع تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے نمبر بہت اچھے آئے اور انہیں پولیس فورس میں شمولیت کی پیشکش ہوئی، جس کے بعد والدہ نے سختی سے کہا کہ اب تم یہ موقع چھوڑ نہیں سکتے۔

اداکار نے بتایا کہ انہوں نے تربیت میں بھی حصہ لیا، مگر پھر والدہ نے رضامندی ظاہر کی، اور میں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا۔

Watch Live Public News