پراڈا کا مہنگا سیفٹی پن! دو لاکھ روپے کا فیشن آئٹم سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

پراڈا کا مہنگا سیفٹی پن! دو لاکھ روپے کا فیشن آئٹم سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا
کیپشن: پراڈا کا مہنگا سیفٹی پن! دو لاکھ روپے کا فیشن آئٹم سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

ویب ڈیسک: فیشن کی دنیا میں لگژری برانڈز اکثر اپنی انوکھی مصنوعات کے باعث خبروں میں رہتے ہیں، لیکن اس بار پراڈا (Prada) نے ایک عام سی چیز کو مہنگا بنا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

مشہور فیشن برانڈ نے ایک سادہ سا میٹل سیفٹی پن تقریباً 775 ڈالر (تقریباً دو لاکھ پاکستانی روپے) میں فروخت کے لیے پیش کیا ہے، جس نے صارفین کو حیران کر دیا۔

یہ سیفٹی پن بظاہر ایک سنہری رنگ کا عام پن ہے، جس کے گرد چند رنگین دھاگے لپٹے ہوئے ہیں اور اس پر ایک چھوٹا سا پراڈا چارم لگا ہے۔ نہ اس میں کوئی قیمتی پتھر ہے، نہ پیچیدہ ڈیزائن — صرف برانڈ کا نام اور "لگژری ٹچ"۔

سوشل میڈیا پر اس مہنگے آئٹم نے مزاح کا طوفان برپا کر دیا۔ فیشن انفلوئنسر بلیک سوان ساژی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ "میں واقعی امیروں سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ آپ اپنے پیسوں کے ساتھ آخر کر کیا رہے ہیں؟ اگر کچھ سمجھ نہیں آتا، تو باقی دنیا کو تو صاف نظر آ رہا ہے!"

ان کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، اور صارفین نے تبصروں کا طوفان برپا کر دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ"یہ تو میں خود بھی بنا سکتی تھی، بس پراڈا کا نام لگا ہونا چاہیے!"

کئی لوگوں نے اس مہنگے بروچ کو "حد سے زیادہ اوورریٹڈ" قرار دیتے ہوئے لگژری برانڈز کے قیمتوں کے رجحان پر تنقید کی۔

یوں پراڈا کا یہ مہنگا سیفٹی پن نہ صرف فیشن کی دنیا میں موضوعِ بحث بن گیا بلکہ سوشل میڈیا صارفین کے لیے طنز، ہنسی اور حیرت کا بھی سبب بن گیا۔

Watch Live Public News