قومی اسمبلی سے 27ویں  آئینی ترمیم 14 نومبر کو منظور کرانے کا فیصلہ

قومی اسمبلی سے 27ویں  آئینی ترمیم 14 نومبر کو منظور کرانے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق   قومی اسمبلی سے 27ویں  آئینی ترمیم 14 نومبر کو منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہاؤس بزنس مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔جس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں  نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم 14 نومبر کو منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس بھی 14 نومبر تک جاری رہے گا۔اجلاس کے ایجنڈے اور شیڈول کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔

اجلاس میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر نے شرکت نہیں کی۔ا سپیکر  نے اجلاس کے دوران ماحول کو خوشگوار رکھنے کی درخواست کی۔

Watch Live Public News