(ویب ڈیسک ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تمام پارٹیوں سے مشاورت کے بعد جو شکل نکلے گی وہ سامنے لے آئیں گے۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہئوے کہا کہ ابھی تک بات نہیں کر سکتے کہ کیا بحث ہو رہی ہے، اعتراضات کیے ہیں، کمنٹ کرنا میرا بنتا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی، بلاول بھٹو کا حق ہے کہ وہ اظہار رائے دے سکتے ہیں،تمام پارٹیوں سے مشاورت کے بعد جو شکل نکلے گی وہ سامنے لے آئیں گے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاک افغان، مذاکرات، پیش رفت کی امید ہوتی ہے تو تبی بات کی جاتی ہے،اگر پیش رفت کا امکان نہ ہو تو پھر وقت کا ضیاع ہی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ وفد روانہ ہو گیا، کل مذاکرات شروع ہو جائیں گے۔خطے میں قیام امن کےلئے افغانستان والے دانشمندی سے کام لیں۔