پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 05 اکتوبر2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 05 اکتوبر2021
اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ، ایک روزمیں مزید 86 شہری متاثر،مجموعی تعداد 657 ہو گئی،3 افراد ڈینگی کے باعث جاں بحق بھی ہو چکے ،اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 435 افراد متاثر ہو چکے ہیں پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں مسلسل کمی،24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 308 نئے کیس رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 67 فیصد رہی،مہلک وباء نے مزید 54 زندگیاں نگل لیں،اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 947 ہوگئی،45 ہزار 826 افرادزیرعلاج،3 ہزار 110 کی حالت تشویشناک ہے وزیراعظم نے پنڈورا پیپرز تحقیقاتی سیل قائم کر دیا،عمران خان خود تحقیقاتی سیل کی سربراہی کریں گے ،پنڈورا پیپرز لیکس میں شامل تمام افراد سے جواب طلب کیا جائے گا،ایف آئی اے، نیب، ایف بی آر، اینٹی کرپشن تحقیقات کریں گے،وزیراعظم نے وزیر قانون کو ٹی او آرز بنانے کا ہدف دے دیا،کہا بلاامتیاز احتساب پر یقین رکھتے ہیں، قومی دولت ملک سے باہر لے جانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،پنڈورا پیپرز میں بعض وفاقی وزراء اور حکومتی شخصیات کے نام سامنے آنے کاجائزہ لیا جائے گا،ملکی سیاسی صورتحال سمیت افغان ایشو اور دیگر اہم معاملات بھی زیرغور آئیں گے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع ،وزیراعظم نےاہم اجلاس آج طلب کرلیا،،ذرائع کے مطابق نیب آرڈیننس میں ترمیم کے لئے حتمی سفارشات پر مبنی مسودہ تیارکرلیا گیا،مشاورت کے لئے وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔