وزیر اعظم کی ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ماہ نور چیمہ سے ملاقات، شاندار کارکردگی دکھانے پر مبارکباد

وزیر اعظم کی ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ماہ نور چیمہ سے ملاقات، شاندار کارکردگی دکھانے پر مبارکباد

(ویب ڈیسک ) وزیراعظم  شہباز شریف  نے کہا کہ ماہ نور چیمہ ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ اور نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

وزیر اعظم نے گزشتہ ہفتے دورہ لندن کے دوران تعلیمی میدان میں ورلڈ ریکارڈ ہولڈر پاکستانی نژاد طالبہ ماہ نور چیمہ سے ملاقات کی۔

انہوں نے ماہ نور چیمہ کو اے لیول کے امتحانات  میں 24 مضامین میں انفرادی  طور پر امتیازی گریڈ کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے اور شاندار کارکردگی دکھانے پر دلی مبارکباد دی۔

وزیر اعظم  شہباز شریف نے کہا کہ ماہ نور چیمہ ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ اور نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔انہوں نے  ماہ نور  کے والدین کو بھی اس کامیابی پر مبارکباد دی اور ماہ نور  کے لیے مزید کامیابیوں کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے ماہ نور چیمہ کو تحائف بھی پیش کیے۔

  ماہ نور چیمہ نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تعلیمی میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔

Watch Live Public News