ویب ڈیسک:پاکستان ریلوے نے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں میں مسافروں کے لیے نئی سہولیات متعارف کروانے کے بعد کرائے بڑھا دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اب مسافروں کو سفر کے دوران چائے اور ہلکے پھلکے ناشتہ جیسی سہولتیں فراہم کی جائیں گی جس میں برگر، سینڈوچ، پیٹی، چپس، کیک اور جوس شامل ہونگے۔
پاکستان ریلوے نے ان اضافی سہولیات کی وجہ سے پنڈی ریل کار، سبُک خرّم اور سبُک رفتار ٹرینوں کے تمام اے سی اور اکنامی کلاس کے کرائے میں 150 سے 250 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔
نئے کرائے کچھ یوں ہیں۔ اے سی پارلر: 2,500 روپے، اے سی بزنس: 2,250 روپے، اے سی اسٹینڈرڈ: 2,100 روپے اور اکنامی کلاس: 1,300 روپے۔