کینیڈا : چاقو کے وار سے 10 افراد ہلاک متعدد زخمی

کینیڈا : چاقو کے وار سے 10 افراد ہلاک متعدد زخمی
کینیڈا کے صوبے سسکاچُون میں چاقو کے وار سے 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔ چاقو زنی کے واقعات میں درجنوں زخمی افراداسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ پولیس کے مطابق تمام افراد کو 13 مختلف مقامات پر نشانہ بنا یا گیا جبکہ حملہ آوروں کی شناخت بھی کر لی گئی ہے،ملزمان کی شناخت ڈیمئن سنڈرسن اورمایلس سنڈرسن کے ناموں سے کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔رائل کینڈین ماؤنٹڈ پولیس نے شہریوں کو خطرناک ملزمان سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور بلا ضرورت اپنے گھروں یا محفوظ مقامات سے باہرنہ نکلیں، اور لمبا سفر کرنے سے گریز کریں۔ پولیس کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ امکان ہے کہ ملزمان کالی نیشان رؤگ میں سوار ہیں، جنہیں بھی ایسی کوئی گاڑی یا ملزمان نظر آئیں تو ان سے دور رہیں اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔ رائل کینڈین ماؤنٹڈ پولیس کی سربراہ نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فرار ملزمان خطرناک ہیں اور امکان ہے کہ وہ مزید لوگوں پر بھی حملہ آور ہو سکتے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے اور نا ہی ان کی لوکیشن یا وہ کس جانب فرار ہوئے اس حوالے سے بھی کوئی معلومات نہیں ہیں لہذا صوبے کے لوگ محتاط رہیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔