لز ٹرس برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب

لز ٹرس برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب
لندن : لز ٹرس برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب ہوگئیں،جبکہ ان کے حریف رشی سونک کو شکست ہوگئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملکہ برطانیہ کل لز ٹرس کو وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری سنبھالنے کا کہیں گی۔نومنتخب وزیراعظم لز ٹرس کو81 ہزار 326 ووٹ ملے، جبکہ ان کے حریف رشی سونک کو 60 ہزار 399 ووٹ مل سکے۔ وزارت عظمیٰ کی دوڑ کیلئے 11 امیدوار سامنے آئے تھے۔ ٹوری اراکین پارلیمنٹ کے ووٹنگ کے مختلف مراحل کے بعد لز ٹرس اور رشی سونک میدان میں رہ گئےتھے۔ برطانیہ میں 23 جنوری 2025 کے متوقع انتخابات کے سبب وزیراعظم کو ڈاؤئننگ اسٹریٹ میں 870 دن ملیں گے۔ خیال رہے کہ لز ٹرس پہلی بار 2010 میں نورفوک سے رکن پارلیمٹ منتخب ہوئی تھیں۔نو منتخب وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون، ٹریزا مے اور بورس جانسن کی کابینہ میں ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں۔ نومنتخت وزیراعظم لز ٹرس نے انتخابی مہم میں وعدہ کیا تھا کہ وہ انرجی بلز کے مسئلے سے چند ہفتوں میں نمٹ لیں گی۔اس کے علاوہ انہوں نے چند ماہ میں ٹیکس میں کمی کا حکومتی منصوبہ پیش کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔ یاد رہے کہ بورس جانسن نے7 جولائی کو وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔