(ویب ڈیسک ) سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بھائی کی ایف اے کا سرٹیفکیٹ جعلی ثابت ہونے پر شوکاز نوٹس ملنے پر پی آئی اے میں ملازمت سے مستعفی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق برمنگھم میں تعینات پی آئی اے کے ڈپٹی سٹیشن منیجراقبال جاوید باجوہ کی ملازمت ختم کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور بورڈ سے ایف اے کا سرٹیفکیٹ جعلی ثابت ہونے پر اقبال جاوید باجوہ کو مستعفی ہونے کا کہا گیا تھا جس پر انہوں نے استعفیٰ دیدیا ہے۔
واضح رہے کہ اقبال باجوہ کو 30جولائی کو پی آئی اے کے فنانس منیجر برمنگھم کے ذریعے شوکاز دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اقبال جاوید باجوہ نے 1977میں پی آئی اے راولپنڈی آفس میں ملازمت حاصل کی، 1980کی دہائی کے آخری میں برطانیہ کی شہرت لی اور برطانیہ کی شہریت لیتے ہی پی آئی اے میں اپنی ملازمت برطانوی شہری کی حیثیت سے تبدیل کرالی ۔
رپورٹ کے مطابق اقبال جاوید باجوہ ، سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ کے بھائی ہیں۔