(ویب ڈیسک ) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر جلسے کے لیے این او سی جاری کردیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن میں 41 مختلف شرائط بھی عائد کی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ روٹ پلان بھی جاری کر دیا گیا۔
خیبرپختونخواہ، پنجاب سے بذریعہ موٹر وے آنے والوں کے الگ روٹ جاری کیا گیا، پنجاب سے بذریعہ جی ٹی روڑ آنے والے کارکنان کے لیے الگ روٹ جاری کیا گیا ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، مری کے لیے بھی الگ الگ روٹ پلان جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دوران جلسہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، جلسے کا آغاز 4 بجے جبکہ اختتام شام 7 بجے تک ہوگا، جلسے کی اجازت ہوگی تاکہ کسی قسم کے دھرنے کی اجازت نہ ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اجازت صرف 8 ستمبر کے لیے ہے منتظمین اسی رات کارکنان کی واپسی یقینی بنائیں گے، آرگنائزر جلسے کی انٹرنل سیکورٹی کے ذمہ دار ہونگے، ریاست مخالف یا مذہبی منافرت پر مبنی تقاریر یا نعروں کی اجازت نہ ہوگی۔