خطے میں استحکام کو برقرار رکھنےمیں ہماری مسلح افواج کا کلیدی کردارہے: وزیراعظم

خطے میں استحکام کو برقرار رکھنےمیں ہماری مسلح افواج کا کلیدی کردارہے: وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی راولپنڈی میں آرمی وار گیم کے اختتامی اجلاس میں شرکت، وزیراعظم نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کو  پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی،تقریب میں وزیر دفاع، وزیر خزانہ،وزیر اطلاعات، آرمی چیف اور اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔ 

وزیراعظم کا کہناتھا کہ خطے میں تزویراتی استحکام کو برقرار رکھنے اور ایٹمی طاقت کےنازک توازن کو برقرار رکھنے میں ہماری مسلح افواج کا کلیدی کردارہے، وزیراعظم نے روزگار کے جدید تصورات اور اصلاحات کی تعریف کی۔

 جن کا مقصد ڈیٹرنس نظام کو بڑھانا ہے جو جارحیت کی صورت میں کسی بھی مخالف پر جوابی کارروائی کو یقینی بنائے گی،عسکری قیادت نے قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے ہر قیمت پر تحفظ کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک فوج موجودہ سیکیورٹی چیلنجز سے پوری طرح باخبر ہے ،پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھے گی۔

Watch Live Public News