ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مری کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خصوصی نشست میں آرمی پبلک سکول، کونوینٹ جیسس اینڈ میری اور پریزنٹیشن کونوینٹ کے طلبہ نے شرکت کی۔
طلبہ کا کہنا تھا کہ ایسی معلوماتی نشست کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وطن دشمن عناصر جتنی بھی کوشش کر لیں نوجوان نسل کو اپنی افواج سے دور نہیں کر سکتے۔ پاک فوج ہم سے ہے اور ہم پاک فوج سے ہیں- وطن دشمنوں کی ہر میلی آنکھ کیخلاف ہم پاک افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔