علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے والی خاتون  کا تعلق کس جماعت سے ؟اہم خبر

علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے والی خاتون  کا تعلق کس جماعت سے ؟اہم خبر

(ویب ڈیسک )   راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ انڈہ پھینکنے والی خواتین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔

 بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان پر  پریس کانفرنس کے دوران انڈہ پھینک دیا گیا۔

اس حوالے سے راولپنڈی پولیس کا بیان آگیا ہے ۔ راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ انڈہ پھینکنے والی خواتین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، کے پی سے آل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈ الائنس اور آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے افراد اپنے مطالبات کے سلسلہ میں احتجاج کرنے آئے تھے۔

راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ خواتین کے سوالات پر علیمہ خان کی جانب سے جواب نہ دینے پر انڈہ پھینکنے کا واقعہ پیش آیا،  واقعہ میں ملوث خواتین کو پولیس تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

Watch Live Public News