ویب ڈیسک: پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے ملک میں گورننس کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام پر فوری غور کا مطالبہ کیا ہے۔
اپنے بیان میں خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ اگر نظام میں بروقت اصلاحات نہ کی گئیں تو گورننس کا بحران مزید سنگین ہوسکتا ہے۔ ان کے مطابق چھوٹے انتظامی یونٹس کے قیام سے اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں گے، جس کا براہِ راست فائدہ کسانوں اور مزدور طبقے کو پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ انتظامی اصلاحات میں تاخیر مسائل کو مزید پیچیدہ کرے گی، اس لیے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام پر بلا تاخیر پیش رفت کی ضرورت ہے۔
خالد محمود کھوکھر کے مطابق بہتر گورننس کے ذریعے ہی کسانوں کے مسائل حل اور زرعی شعبے کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔