سعودی عرب میں گرفتار 90 فیصدبھکاری پاکستانی نکلے

سعودی عرب میں گرفتار 90 فیصدبھکاری پاکستانی نکلے
کیپشن: سعودی عرب میں گرفتار 90 فیصدبھکاری پاکستانی نکلے

پبلک نیوز: سعودی عرب میں گداگروں کے خلاف آپریشن میں تیزی,گرفتار ہونے والے 90 فیصد گداگروں کا تعلق پاکستان سے ہے.

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے مکہ مکرمہ میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھیک مانگتے 4 ہزار 345 بھکاریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈائریکٹر ادارہ امن عامہ کی رپورٹ کے مطابق 90فیصد بھکاریوں کا تعلق پاکستان سے ہے۔