سیف سٹیز نے خواتین سے موبائل چوری کرنے والا گینگ ٹریس کرلیا

سیف سٹیز نے خواتین سے موبائل چوری کرنے والا گینگ ٹریس کرلیا
کیپشن: Safe Cities has traced a gang that stole mobile phones from women

ویب ڈیسک: سیف سٹی نے خواتین سے موبائل چوری کرنے والا گینگ ٹریس کرلیا۔ موبائل چور گینگ خواتین کو ٹارگٹ کرتے اور بچوں کے ذریعے شہریوں کو موبائل اور قیمتی اشیاء سے محروم کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق انار کلی بازار میں گینگ نے خواتین کی ریکی اور منصوبہ بندی کے تحت واردات کی۔ سیف سٹی کی جاری ویڈیو میں بچوں کو رکشے میں سوار ہونے کے دوران خواتین کے پرس سے موبائل چوری کرتا دیکھا جا سکتا ہے۔

بچہ غیر محسوس طریقے سے موبائل نکال کردوسری سائیڈ پر تیزی سے بھاگتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں بازار کی دوسری جانب سے دو بچے ایک شخص کے ہمراہ واپس آتے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کے ذریعے موبائل چوری کی پوری واردات کو ٹریس کیا۔ موبائل چور گینگ میں 6 لوگ اپنے ٹارگٹ کی تلاش میں تھے۔

ترجمان سیف سٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہری بازار یا ہجوم والی جگہ پر اپنے گردونواح پر کڑی نظر رکھیں۔ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا ایمرجنسی کی صورت میں فوراً 15 پر اطلاع دیں۔