جنوبی سوڈان کے تمام پاسپورٹ ہولڈرز کے امریکی ویزے منسوخ

جنوبی سوڈان کے تمام پاسپورٹ ہولڈرز کے امریکی ویزے منسوخ
کیپشن: جنوبی سوڈان کے تمام پاسپورٹ ہولڈرز کے امریکی ویزے منسوخ

ویب ڈیسک: جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے تمام پاسپورٹ ہولڈرز کے امریکی ویزے منسوخ کردیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ اعلان امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ہے۔ مارکو روبیو نے خبردار کیا ہے کہ اگر ٹرمپ انتظامیہ کسی غیرملکی شہری کو بے دخل کرنا چاہتی ہو تو متعلقہ ملک اپنے اُن شہریوں کی بروقت وطن واپسی ممکن بنائے۔

مارکو روبیو نے کہاکہ جنوبی سوڈان کی عبوری حکومت اس اصول کا احترام کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اس لیے محکمہ خارجہ جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے تمام پاسپورٹ ہولڈرز کے امریکی ویزے منسوخ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا جنوبی سوڈان کے باشندوں کی امریکا آمد روکنے کے لیے اب نئے ویزے بھی جاری نہیں کیے جائیں گے۔

مارکو روبیو نے کہاکہ جنوبی سوڈان کی عبوری حکومت امریکا سے مفاد بٹورنا بندکرے، جنوبی سوڈان نے مکمل تعاون کیا تونئی پالیسی کاجائزہ لیں گے۔ 

Watch Live Public News