بھارتی جنگی طیاروں کی تباہی ، بھارتی فضائیہ کی ناقص کارکردگی

بھارتی جنگی طیاروں کی تباہی ، بھارتی فضائیہ کی ناقص کارکردگی
کیپشن: بھارتی جنگی طیاروں کی تباہی ، بھارتی فضائیہ کی ناقص کارکردگی

ویب ڈیسک: بھارتی فضائیہ کے متعدد جنگی اور تربیتی طیاروں کے تسلسل سے پیش آنے والے حادثات نے نہ صرف بھارت کی فضائی صلاحیت پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں بلکہ مودی سرکار کی دفاعی پالیسیوں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا اور دفاعی ماہرین کے مطابق، بھارتی فضائیہ اندرونی طور پر تکنیکی خرابیوں، تربیتی کمزوریوں اور غیر پیشہ ورانہ کارکردگی کا شکار ہو چکی ہے اور اس کا خطے کی طاقتور ایئر فورس بننے کا خواب اب ملبے کا ڈھیر بنتا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، گزشتہ ایک سال کے دوران بھارتی فضائیہ کو کم از کم ایک درجن سے زائد فضائی حادثات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان میں تربیتی طیارے، جنگی جہاز اور ہیلی کاپٹرز شامل ہیں:

13 فروری 2024: بھارتی فضائیہ کا ہاک ایم کے-132 تربیتی طیارہ مغربی بنگال کے کلائیکنڈا ایئر فورس سٹیشن کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

12 مارچ 2024: بھارتی فضائیہ کا لائٹ کامبیٹ ایئرکرافٹ راجستھان کے علاقے میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا۔

3 اپریل 2024: لداخ میں آپریشنل تربیتی مشن کے دوران بھارتی فضائیہ کے اپاچی ہیلی کاپٹر کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

جون 2024: ناسک، مہاراشٹرا میں بھارتی فضائیہ کا سخوئی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو ا۔

ستمبر 2024:ایک مگ  تھری طیارہ ساحل پر جبکہ راجستھان کے ضلع باڑ میر میں مگ 29 طیارہ رات کو تربیتی پرواز کے دوران فنی خرابی کا شکار ہو کر گر گیا۔

اکتوبر 2024: بھارتی فضائیہ کے اے ایل ایچ ہیلی کاپٹر کی انجن فیل ہونے کے باعث ریاست  بہار کے دلدلی علاقے میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی جس سے طیارے کو شدید نقصان پہنچا۔

نومبر 2024: آگرہ کے قریب ایک اور مگ 29 تربیتی پرواز کے دوران فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔

فروری 2025:مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپوری میں میراج  2000 طیارہ فنی خرابی کے باعث تباہ ہو گیا۔

7 مارچ 2025: 2 حادثات کے دوران امبالا میں جگوار طیارہ گر کر تباہ  ہوا جبکہ  مغربی بنگال میں اے این 32 طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔

2 اپریل 2025: جام نگر کے قریب جیگوار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی  ہلاک ہو گیا۔

تمام حادثات میں مشترکہ عنصر "تکنیکی خرابی" رہا۔ دفاعی ماہرین کا کہناہے کہ پے در پے  جدید طیاروں کا گر کر تباہ ہونا   بھارتی فضائیہ کی دفاعی صلاحیت پر ایک گہرا سوالیہ نشان ہے، بھارتی فضائیہ میں رونما ہونے والے حادثات نے ادارے کی پیشہ ورانہ اور تربیتی کمزریوں  کو بے نقاب کردیا۔

دفاعی ماہرین کا کہناہے کہ ہر حادثے کے بعد رسمی کورٹ آف انکوائری کا اعلان کیا جاتا ہےجو منظر عام پر نہیں لائی جاتی، بھارتی فضائیہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں ناکام ہونے کے ساتھ ساتھ پائلٹوں کی تربیت میں بھی ناکام نظر آتی ہے،آئے روز بھارتی فضائیہ میں رونما ہونے والے حادثات یہ ثابت کرتے ہیں کہ بھارتی فضائیہ جنگی تیاریوں میں کمزور  ہو چکی ہے، بھارتی فضائیہ کی ناکامی چھپانے کے لیے مودی سرکار اسے میڈیا کے ذریعے  تشہیر اور ابھینندن جیسے نااہل پائلٹ کو ایوارڈ  سے نوازتی ہے۔

Watch Live Public News