اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد پوپ فرانسس پہلی مرتبہ منظرعام پر آگئے

اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد پوپ فرانسس پہلی مرتبہ منظرعام پر آگئے
کیپشن: اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد پوپ فرانسس پہلی مرتبہ منظرعام پر آگئے

ویب ڈیسک: 2 ہفتے قبل اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد پوپ فرانسس پہلی دفعہ عوامی سطح پر منظرعام پر آگئے ہیں۔ کیتھولک چرچ کے رہنما کو پہلی مرتبہ عوام میں دیکھا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پوپ فرانسس نے ویٹیکن میں ہجوم کا استقبال کیا اور ان کی صحت میں بہت بہتری محسوس ہورہی تھی۔ تاہم وہ وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے تھے اور انہیں سانس میں مدد دینے کیلئے نالی لگائی گئی تھی۔ 

یاد رہے کہ 88 سالہ پوپ فرانسس کو ڈبل نمونیا کی شکایت پر فروری میں اسپتال داخل کیا گیا اور وہ 5 ہفتے تک اسپتال رہے۔ ان کی میڈیکل ٹیم کے مطابق پوپ فرانسس بیماری کے دوران موت کے قریب پہنچ گئے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل پوپ فرانسس کو اسپتال سے ڈسچارج ہونے سے قبل اسپتال میں دکھایا گیا تھا تاہم اب ان کی صحت کافی بہتر محسوس ہورہی ہے۔ کیتھولک چرچ کے پیشوا کی آواز ابھی بھی کمزور تھی تاہم ان کے بازو زیادہ آسانی سے کام کررہے تھے۔ 

پوپ فرانسس کے منظرعام پر آنے کا پہلے اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ اتوار کو ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز اسکوائر پر عبادت گزار باقاعدہ لینٹین ماس منانے کے لیے جمع ہوئے لیکن وہاں کوئی بھی پوپ کے آنے کی توقع نہیں کر رہا تھا۔

جب مسکراتے ہوئے پوپ کو اندر لے جایا گیا تو وہاں موجود لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News